اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقررکیا جائے گا جس کا باضابطہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس نئی ذمہ داری کے ساتھ فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بھی اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔
یاد رہے رواں سال جنوری میں ندیم افضل چن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔
/129
25 اگست 2019 - 07:36
News ID: 971352
وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو اپنا ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔